the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

برطانوی سفیر سائمن کولِس نے اسلام قبول کرنے کے بعد سعودی عرب کے شہر مکہ میں حج ادا کیا ہے۔
سائمن نے انپی اہلیہ ہدا موجارکیچ کے ہمراہ حج ادا کیا۔ حج کی ادائیگی مالی استطاعت رکھنے والے ہر مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہوتی ہے۔

60 سالہ سائمن حج ادا کرنے والے پہلے برطانوی سفیر ہیں۔
دورانِ حج انھوں نے مخصوص لباس میں تصاویر بھی لیں۔


ان کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی مصنف اور خاتون سماجی کارکن فوزیہ البکر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سائمن کولس نے اپنی اہلیہ ہدا کے ساتھ حج کیا اور ’وہ حج ادا کرنے والے پہلے برطانوی سفیر ہیں۔‘
برطانوی سفیر کو حج کی ادائیگی پر



مبارکباد دینے والے ٹوئٹر صارفین میں سعودی شہزادی بسمہ بنت سعود بھی شامل ہیں۔

لوگوں کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد کے جواب میں برطانوی سفیر نے لکھا’ مختصراً یہ کہ میں نے30 سال مسلمان معاشروں میں رہنے اور ہدا سے شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کر لیا ہے۔‘

خیال رہے کہ برطانوی سفیر سائمن کالِس سنہ 2015 سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔ وہ وزارتِ خارجہ کی جانب سے شام، عراق اور قطر میں بھی سفیر سمیت مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔

سنہ 2012 میں انھیں شام سے اس وقت سکیورٹی خدشات کی بنا پر ملک واپس بلوا لیا گیا تھا جب انھوں نے کھلم کھلا صدر بشارالاسد کی حکومت کے شامی خانہ جنگ میں کردار پر سوال اٹھایا تھا۔

انھوں نے تیونس، دہلی اور عمان میں بھی برطانوی قونصل جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.